ٹھیکریوالا :شہری سے 3 لاکھ روپے لوٹنے والے 3 ڈاکو گرفتار، رقم برآمد

 ٹھیکریوالا :شہری سے 3 لاکھ روپے  لوٹنے والے 3 ڈاکو گرفتار، رقم برآمد

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے شہری سے 3 لاکھ روپے لوٹنے والے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ ائیر پورٹ چوک جھنگ روڈ کے قریب سے عید قربان کے دنوں میں جانور خریدنے آئے تاندلیانوالہ کے رہائشی بلال نامی شہری سے تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے 3 لاکھ روپے لوٹ لئے تھے ،تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ایک روز قبل تینوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی رقم ،واردات میں استعمال موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں