پانچ اشتہاریوں سمیت منشیات فروشی کے 15ملزم گرفتار

پانچ اشتہاریوں سمیت منشیات فروشی کے 15ملزم گرفتار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی ودیگر جرائم میں ملوث پانچ اشتہاریوں سمیت 15 ملزم گرفتار کرلیے۔۔۔

 ملزمان سے 1400 گرام منشیات، تین خنجر اور 30 لٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔ احسن سے 530 گرام ہیروئن، علی سے خنجر، نصیب اور شہاب سے 570 گرام ہیروئن اور 65 گرام آئس، عبدالقادر سے خنجر، آصف سے 220 گرام ہیروئن، مبشر سے خنجر، حمزہ سے 15 گرام آئس، عدیل سے 30 لٹر شراب، سلامت سے تیس بور پستول برآمد کرلیا گیا۔ خصوصی مہم کے دوران پانچ اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں