ای سی ای کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائیگا:وزیر تعلیم

ای سی ای کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائیگا:وزیر تعلیم

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن(ای سی ای) پراجیکٹ کا دائرہ کار ملک کے تمام حصوں تک پھیلایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل سکول F-7/2 میں اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے پہلے جدید ترین ابتدائی بچپن کے تعلیمی مرکز (ای سی ای) کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اس طرح کی سہولیات بچوں کے ابتدائی بچپن کی نشوونما کو متحرک کرنے کیلئے بنائی گئی ہیں۔سیکرٹری تعلیم محی الدین نے کہا یہ ماڈل اس پائلٹ پراجیکٹ پر مبنی ہے جس پر پانچ ای سی ای والے شہری 10 سکولوں میں عمل کیا جا رہا ہے۔ پراجیکٹ کو 50 دیہی اور 50 شہری سکولوں تک توسیع دی جائے گی جن میں منسلک واش روم ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں