پولی کلینک میں سہولیات کا فقدان، محتسب ٹیم آج جائزہ لے گی

پولی کلینک میں سہولیات کا فقدان، محتسب ٹیم آج جائزہ لے گی

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے پولی کلینک ہسپتال میں بنیا دی سہولیات کے فقدان، ایک ایک بستر پر کئی مریضوں کی موجودگی،غیر معمولی رش۔۔۔

 ادویات کی عدم دستیا بی، غیر تر بیت یا فتہ عملہ اور میڈیکل بلوں کی تصد یق میں تا خیر کی ہزاروں شکا یات کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر ایڈ وائزر احمد فاروق کی سربراہی میں معا ئنہ ٹیم تشکیل دی ہے جو آج (بدھ) ہسپتال کے دورہ میںمر یضوں کی شکایات سننے کے بعد ہسپتال کی انتظا میہ سے مل کر حل تلا ش کر ے گی۔ محتسب کو شکا یات ملی تھیں کہ ہسپتال میں ایم آر آئی مشین مو جود ہے مگر استعمال میں نہیں لایا جا رہا، الٹرا سا ؤ نڈ کیلئے لمبی تا ریخیں دی جا تی ہیں، ڈاکٹر تا خیر سے ہسپتال آتے ہیں، مریضوں کو گھنٹوں انتظار کر نا پڑ تا ہے ، عملہ غیرتربیت یافتہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں