کمشنر راولپنڈی کا دورہ جہلم، محرم سکیورٹی پلان پر بریفنگ

کمشنر راولپنڈی کا دورہ جہلم، محرم سکیورٹی پلان پر بریفنگ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا دورہ جہلم، اجلاس میں مون سون سیزن، محرم الحرام سکیورٹی پلان اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ڈی او ریسکیو 1122 سعید احمد نے موسم برسات میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے محرم الحرام کے حوالے سے اقدامات، تیاریوں، ڈی پی او ناصر باجوہ نے جلوسوں، مجالس کے سکیورٹی پلان سے آگاہ کیا۔ کمشنر عامر خٹک نے کہا محرم کے دوران امن و امان برقرار رکھنا، عوام کی جان اور مال کا تحفظ ہمارا اولین مقصد ہے۔ انہوں نے کہا جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ کمشنر نے کہا ضلعی امن کمیٹی کے اراکین انتظامیہ کے دست و بازو ہیں، امن و امان کیلئے سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں