فیسکو یو ڈی سی سے اسسٹنٹ ترقی کیلئے ٹریننگ کی اختتامی تقریب

 فیسکو یو ڈی سی سے اسسٹنٹ ترقی کیلئے ٹریننگ کی اختتامی تقریب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ریجنل ٹریننگ سنٹر فیسکو فیصل آباد میں یو ڈی سی سے اسسٹنٹ ترقی کیلئے محکمانہ ٹریننگ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

 ٹریننگ 10جون سے 28جون تک جاری رہی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹریننگ انچارج عبدالوحید نے کہا کہ ٹریننگ انسان کے اندر موجود صلاحیتوں کو ابھارنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ ٹریننگ حاصل کرنے والے ملازمین ٹریننگ سے حاصل کردہ تجربات اور مہارت کو اپنی عملی زندگی اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں استعمال کر کے محکمہ اور صارفین کو فائدہ پہنچائیں تاکہ محکمہ اور صارفین دونوں تک اس کے ثمرات پہنچیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اپنی ڈیوٹی انتہائی ایمانداری اور محنت سے کریں کیونکہ ہمارا دین کامل بھی ہمیں رزق حلال کے حصول کا درس دیتا ہے ۔اگر ہم ان دینی احکامات پر عمل پیرا ہوں تو نہ صرف دنیا میں اس کا پھل ملے گابلکہ آخرت میں بھی اس کا اجر حاصل ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں