مون سون میں ریکارڈ شجر کاری کا اعلان،محکمہ جنگلات سے پلان طلب

مون سون  میں  ریکارڈ  شجر کاری کا اعلان،محکمہ جنگلات سے پلان  طلب

ملتان ،بہاولپور(لیڈی رپورٹر، خبر نگار)ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کو کم کرنے کیلئے مون سون شجرکاری مہم میں ریکارڈ درخت لگانے کا اعلان کیا ہے اور۔۔۔

 سیکرٹری جنگلات سے جنوبی پنجاب کے ہرضلع میں بھرپور شجرکاری کا میگا پلان طلب کر لیا ہے ۔ مون سون میں بھر پور شجرکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وطن عزیز کوشدید موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے جس کے مضر اثرات کو شجرکاری کے ذریعے کم کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے پاکستان میں رقبے کے تناسب سے جنگلات کی کمی کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ ملک کی معیشت اور زراعت کی بقاء جنگلات میں اضافے سے وابستہ ہے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلے مقامات، نہروں اور سڑکوں کے کنارے بھرپور شجرکاری کی جائے گی اور گرین کور میں اضافے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جائینگے ۔ فواد ہاشم ربانی نے بتایا کہ بڑے شہروں میں ہارٹیکلچر اتھارٹیز کے اشتراک سے شجرکاری کی جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کامیاب بنانے کیلئے سٹوڈنٹس اور سول سوسائٹی کی مدد حاصل کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں