دو بجلی چور پکڑے گئے ، مقدمہ درج

دو بجلی چور پکڑے گئے ، مقدمہ درج

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)میپکو کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری، مزید دو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کرادیا گیا۔

تفصیل کے مطابق میپکو سیکنڈ ڈویژن کوٹ ادو محمد عربی کی ٹیم نے موضع ٹبہ مستقل درمیانی دائرہ دین پناہ میں خورشید احمد جبکہ موضع ہنجراء مستقل شرقی میں عبدالرشید کے میٹر چیک کئے تو وہ پی وی سی سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔ پولیس نے میپکو افسروں کی رپورٹ دونوں بجلی چوروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں