ڈی سی مظفر گڑھ کا ہسپتالوں کا اچانک دورہ ،انتظامات کا جائزہ

ڈی سی مظفر گڑھ کا ہسپتالوں کا اچانک دورہ ،انتظامات کا جائزہ

مظفر گڑھ ،خان گڑھ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ میاں عثمان علی کا مختلف سرکاری ہسپتالوں کا اچانک دورہ ،انتظامات کا جائزہ، دیہی مرکز صحت خان گڑھ اور بنیادی مرکزصحت ٹھٹھہ قریشی کا معائنہ کیا۔۔۔

 ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری، طبی سہولیات اور صفائی کا نظام چیک کیا،ڈپٹی کمشنر نے دیہی مرکز صحت خانگڑھ میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ کو غیر حاضر سٹاف کی خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردئیے اور کہا کہ غیر حاضر ڈاکٹروں اور سٹاف کی خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے ٹھٹھہ قریشی میں کلینک آن وہیل کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پرصحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں،پیرا میڈیکل سٹاف اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے ، تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت وہ خود بھی مختلف اوقات میں سرکاری ہسپتالوں کا معائنہ کرتے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں