میپکو سفید ہاتھی بن چکا ،فوری نجکاری کی جائے ،چودھری اکمل

میپکو سفید ہاتھی بن چکا ،فوری نجکاری کی جائے ،چودھری اکمل

میلسی (نامہ نگار )میلسی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چودھری محمد اکمل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میپکو سفید ہاتھی بن چکا ۔۔۔

میلسی (نامہ نگار )میلسی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چودھری محمد اکمل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میپکو سفید ہاتھی بن چکا ،اس کی فوری نجکاری کی جائے ،خسارہ میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کے حکومتی فیصلے سے خوشحالی آئے گی،بغیر رشوت نئے بجلی کنکشن کا حصول ناممکن ہے ،صارفین کے ساتھ دفتروں میں بیٹھے افسروں کا رویہ اکثر توہین آمیز ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میپکو سمیت واپڈا پاور کمپنیوں کی نجکاری سے کروڑوں کے مفت بجلی یونٹس کی بچت ہوگی جس سے ملکی خسارے میں کمی آئے گی اور لوٹ مار کا خاتمہ ہوگا،ناجائز جرمانوں اور ایوریج ڈی ٹیکشن کا خاتمہ ہوگا،میپکو کی نجکاری کا فیصلہ ملک اور قوم کے مفاد میں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں