اے سی آفس کمالیہ میں امن کمیٹی کے ممبران و تحصیل افسران کا اجلاس

اے سی آفس کمالیہ میں امن کمیٹی  کے ممبران و تحصیل افسران کا اجلاس

جکھڑ (سٹی رپورٹر )اے سی آفس کمالیہ میں قائمقام اے سی ثاقب عدنان کی زیر صدارت امن کمیٹی کے ممبران و تحصیل افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے جلوسوں کے حوالے سے انتظامات بارے ہدیات جاری کی گئیں۔

قائمقام اسسٹنٹ کمشنر ثاقب عدنان نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو محرم الحرام سے قبل جلوس کے روٹس کلئیر کروانے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کروانے کی ہدایات جاری کیں جبکہ بعد ازاں انہوں نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ بھی کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں