بھوآنہ کے نجی کمپیوٹر کالج میں تقریب تقسیم اسنا د کا انعقاد

 بھوآنہ کے نجی کمپیوٹر کالج میں تقریب تقسیم اسنا د کا انعقاد

بھوآنہ (نمائندہ دنیا )بھوآنہ کے نجی کمپیوٹر کالج کی بیسویں سا لگر ہ کے مو قع پر طلبا ء و طالبا ت میں سالا نہ تقسیم اسنا دکی تقریب منعقد کی گئی۔۔۔

 جس میں اسسٹنٹ کمشنر بھو آ نہ طارق گو ند ل، سا بق پا ر لیما نی سیکرٹر ی مہر ثقلین انور ،ثقلین جپہ ایڈووکیٹ،سید حسن عبا س ،چیئر مین ابن سینا فاؤ نڈیشن ڈاکٹر نعیم اظہر ،صدر انجمن تاجران ملک غلا م شبیر شا ہد اور دیگر سیا سی و سما جی شخصیات نے شر کت کی، اس مو قع پر اے سی بھو آ نہ طارق گوندل نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا موجودہ دور میں کمپیوٹر کی تعلیم بہت اہم مقام رکھتی ہے جس کا حصول اب ہر نو جوان کے لئے ضروری ہے ۔ سابق پارلیما نی سیکرٹر ی نے کہا کہ کہ کمپیو ٹر کی بنیا دی تعلیم کے بعد ہزاروں نو جو ان آن لا ئن ارننگ سے گھر بیٹھ کر با عزت اپنا کا روبا ر چلا رہے ہیں ،بعد ازاں ادارے کی بیسویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور کا میا ب طلبا ء میں اسنا د تقسیم کی گئیں۔جبکہ پرنسپل ادارہ حیدر عبا س زیدی کو خدما ت پر شیلڈ پیش کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں