ڈی پی او اسد اعجاز ملہی کا اچانک تھانہ لکسیاں کا دورہ

 ڈی پی او اسد اعجاز ملہی کا اچانک تھانہ لکسیاں کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے تھانہ لکسیاں کا اچانک وزٹ کیا۔

، اس موقع پر ڈی پی او نے تھانہ کی مکمل انسپکشن کی اور ریکارڈ کا جائزہ لیا ڈی پی او نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک کا بھی وزٹ کیا اور زیر تفتیش مقدمات کے متعلق تفصیلی رپورٹ لی اور تھانہ میں آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ،انہوں نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے فورا ایس ایچ او کو ہدایات جاری کیں اور کہا کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں