گورنر پنجاب کی حافظ جی چاہ اگرال آمد، ملک آحمد خان کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

گورنر پنجاب کی حافظ جی  چاہ اگرال آمد، ملک آحمد خان  کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

میانوالی (نامہ نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی گزشتہ روز میانوالی کے علاقہ بن حافظ جی ،چاہ اگرال پر آمد۔

گورنر پنجاب نے معروف ٹرانسپورٹر میجر (ر) ملک جہان اعوان اور کرنل (ر) ملک عاقل اعوان کے والد معروف سماجی شخصیت ملک آحمد خان کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ضلع اٹک کی معروف سیاسی شخصیات سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک ریاست سدریال، ملک شیر خان سدریال بھی موجود تھے ۔گورنر پنجاب کی آمد پر ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی شوکت ڈی ایس پی سرکل موسی خیل محمد اکرم اور ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ انسپکٹر سمیع اللہ خان نے سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں