ہسپتالوں میں آگ بجھانے اور لوگوں کوبچانے کی مشقیں

ہسپتالوں میں آگ بجھانے اور لوگوں کوبچانے کی مشقیں

میانوالی (نامہ نگار)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور علی جان خان کی ہدایت پر ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی ڈاکٹر امیر احمد خان کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے تعاون سے میانوالی کے تینوں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کالا باغ ،عیسی خیل، پپلاں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی پر آگ بجھانے اور لوگوں کو جلد از جلد محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی فرضی مشقیں مکمل کر لی گئی۔ فرضی مشقوں کے علاوہ متعلقہ ہسپتالوں کے سٹاف کی تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کی گئی۔ تربیتی ورکشاپ میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کے سنیئر انسٹرکٹرز نے عملے کو بتایا گیا کہ اگر کہیں بھی ایمرجنسی میں کہیں کوئی آگ لگ جاتی ہے تو اس کو کیسے بجھایا جائے گا اور لوگوں کو کیسے محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا CEOہیلتھ میانوالی ڈاکٹر امیر احمد خان نے ضلع میانوالی میں موجود تمام ہیلتھ فیسلٹیز کے انچارج صاحبان کو ہدایات جاری کی کہ وہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں خاص طور پر ان کی ہیلتھ فیسلٹیزپر اللہ نہ کرے آگ لگنے کا اگر کوئی واقعہ ہو جاتا ہے تو اگ کو کیسے بجھایا جائے گا اس سے کیسے بچا جاسکے گا اور لوگوں کو کیسے محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آگ بجھانے والے آلات کو چیک کر کے فنگشنل حالت میں رکھیں اور اپنے عملہ کے لوگوں کو اس سے مکمل آگاہ اور تیار رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں