شعبہ نرسنگ نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی ہے : سلمان رفیق

شعبہ نرسنگ نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی ہے : سلمان رفیق

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے نیو یارک سٹیٹ اسمبلی آف پاکستان کے ڈپٹی سپیکر فل ریموس کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر سپیشل سیکرٹری راجہ منصور، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر شاہد لطیف اور ایڈیشنل ڈی جی نرسنگ فرزانہ موجود تھیں۔ اسمبلی کے وفد میں انجیلا ریموس، الیس بروک، کرسٹیئن ماکاریو، میگوئل اینا، اطہر ترمذی، روساریو، ڈاکٹر اعجاز احمد، امتیاز راہی، ڈاکٹر خالد محمود، رخسانہ محمود، ڈاکٹر پرویز اقبال، طارق خان بھی شامل تھے ۔صوبائی وزیر صحت اور وفد کے درمیان پاکستان اور امریکہ کے درمیان نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے معاہدہ کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا نرسنگ شعبہ کو نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے ۔ ادھر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں حلقہ پی پی 153 کے حوالے سے واسا حکام نے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر نے حلقہ پی پی 153 کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں اور واسا کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورمتعلقہ افسروں نے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے واسا حکام کو کھڑے پانی کے نکاس کیلئے مناسب انتظام کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں