پاکستان سے ثقافتی تعلقات فروغ دینے کے خواہاں:ایرانی وفد

پاکستان سے ثقافتی تعلقات فروغ دینے کے خواہاں:ایرانی وفد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں ایران کی مختلف جامعات کے وفد نے دورہ کیا۔ ایران کی ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹی ڈاکٹر سید ابولحسن نواب کی سربراہی میں مختلف جامعات کے سربراہان، اساتذہ و محققین وفد میں شامل تھے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے اپنے دفتر میں وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ابوالحسن نواب نے کہا پاکستان کی جامعات کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں اور پاکستان کے ساتھ ثقافتی سطح پر بھی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا ایرانی حکومت پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات استوار کر رہی ہے ۔ بہتر ہوتا کہ پاکستان کے ساتھ ماضی میں ہی تعلقات مزید بہتر اور مضبوط رہتے ۔ وفد کے شرکا نے کہا ایران میں ہزاروں غیر ملکی طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں اورہماری خواہش ہے کہ ایرانی جامعات میں پاکستانی طلبہ و طالبات کی تعداد میں اضافہ ہو ۔ پاکستان اور ایران کے مابین علمی ڈائیلاگ کو فروغ دینے کے لئے سنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔ وفد نے پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا ،تعلیم و تحقیق کے مختلف شعبوں میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں