ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائینگی ‘مدثر ممتاز

 ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائینگی ‘مدثر ممتاز

بھیرہ(نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے کہا ہے کہ شہر میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کی آڑ میں آمد و رفت میں پیدا کی جانیوالی رکاوٹوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے زین پور روڈ پر سرکلر ڈرین کے تعمیراتی پل کا معائنہ کیا اور نکاسی آب میں حائل مزید رکاوٹیں دور کرنے اور ٹھیکیدار کو کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے کہا کہ پلوں کی تعمیر میں ایک جانب سے راستہ کھلا رکھا جائے تاکہ عوام کو آنے جانے میں آسانی اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں