ریسکیو 1122کی واٹر ریسکیو ٹیموں کی دریائے سندھ میں مشقیں

ریسکیو 1122کی واٹر ریسکیو  ٹیموں کی دریائے سندھ میں مشقیں

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنوید اقبال کی ہدایت پر ریسکیو 1122کی واٹر ریسکیو ٹیموں کو ممکنہ سیلابی صورتحال اور ۔

مون سون بارشوں کے پیشِ نظر دریائے سندھ میں فرضی مشقوں کا آغاز کر دیا۔فرضی مشقوں کا مقصد واٹر ریسکیو ٹیموں کی پیشہ وارانہ استعداد کو مزید بڑھانا،کشتیوں،بوٹ انجن سمیت دیگر فلڈ فائٹنگ آلات کو چیک کرنا ہے تاکہ کسی بھی سیلابی صورتحال میں بہتر طریقہ سے نبردآزما ہوا جا سکے ۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر نوید اقبال نے تمام تحصیل انچارجز کو ہدایات جاری کیں کہ مون سون اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ٹیموں کو الرٹ اور ایکوئپمنٹ فعال رکھیں اور باقاعدہ ایکسرسائز کا انعقاد کریں تاکہ ہر ٹیم ممبر کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہو اور ایمرجنسی صورتحال میں بہترین کام کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں