محسن شاہنواز‘سلطان علی رانجھا کا ترقیاتی سکیموں کا معائنہ

محسن شاہنواز‘سلطان علی رانجھا کا ترقیاتی سکیموں کا معائنہ

کوٹ مومن(نمائندہ دنیا) بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا اور میاں سلطان علی رانجھا کا کوٹمومن سٹی میں جاری ترقیاتی سکیموں کا وزٹ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

 ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرمحسن شاہنواز رانجھا اور میاں سلطان علی رانجھا نے کہا کہ کوٹمومن شہر کی بہتری اور تعمیروترقی کیلئے شروع ہونیوالی اس سکیموں میں معیار اور کوالٹی کو مدنظر رکھا جائے گا کسی کو بھی اس ضمن میں ناقص میٹریل یا دیگر کوئی بھی غیر معیاری کام کرنے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی انہوں نے کہا کہ کوٹمومن کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور اس شہر کو ایک ماڈل سٹی بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے‘ ان سکیموں کے مکمل ہونے سے کوٹمومن شہر دیگر شہروں کی طرح تعمیری لحاظ سے ترقی یافتہ شہر وں میں شامل ہوجائے گا،اس موقع پر سی او عرفان گوندل ،خالد رانجھا ،ملک سلیم،ڈاکٹر سلیم،فیصل آکاش،حافظ میاں عثمان ،اختر گوندل بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں