اورنج ٹرین:دوران تعمیر اتاری املاک خوردبردہونیکا انکشاف

اورنج ٹرین:دوران تعمیر اتاری املاک خوردبردہونیکا انکشاف

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک چلنے والی میٹرو اورنج لائن ٹرین کی تعمیر کے لیے کھربوں روپے کے فنڈز لگا دیئے گئے۔۔۔

 تاہم تعمیر کے دوران مبینہ طور پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا کر سرکاری خزانے کو بھی نقصان پہنچایا گیا،اورنج ٹرین کی تعمیر کے دوران اتاری گئی املاک کی لوٹ کھسوٹ کا انکشاف ہوا ہے، اورنج ٹرین کی تعمیر کے دوران اتارے گئے پیڈیسٹرین بریجز لاپتہ ہوگئے ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے نے سرکاری املاک کی حفاظت نہ کی، اورنج ٹرین کی تعمیر کے دوران ملتان روڈ کی توسیع اور بحالی کا کام کیا گیا، اورنج ٹرین کی تعمیر کے دوران ملتان روڈ پر لگے سی اینڈ ڈبلیو کے 8 پیڈیسٹرین پل اتارے گئے ، 3500 ٹن وزنی پیڈیسٹرین پلوں کو سٹورز اور خالی پلاٹوں میں پھینک کر قصہ تمام کر دیا گیا، گزشتہ سات برسوں سے پچاس کروڑ مالیت کے پلوں کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہوسکا، سی اینڈ ڈبلیو نے گزشتہ سات سالوں سے پیڈیسٹرین پلوں کی منتقلی نہ کی، ایل ڈی اے نے بھی پلوں کی حفاظت کے لیے کوئی اقدامات نہ کیے ۔ ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلوں سے متعلق بارہا محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو آگاہ کر چکے ہیں، ان پلوں کی نیلامی کے حوالے سے پالیسی بنا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں