انجینئر رانا محمد علی مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،کمشنر

 انجینئر رانا محمد علی مرحوم کی خدمات  کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )کمشنر سرگودھا ڈو یژن محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ میرے انتہائی قابل افسرانجینئر رانا محمد علی کی۔

 ناگہانی موت نے مجھے گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے ۔ بطور ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرگودھا مرحوم کی خدمات کو ان کے ساتھی اور اس شہر کے شہری ہمیشہ یاد رکھیں گے ،ایکسئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرگودھا کے افسوسناک انتقال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا درحقیقت رانا محمد علی محنت کے جذبے سے سرشار افسر تھے جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں