پولیس لائن میانوالی میں روڈ سیفٹی اور حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے سیمینار

پولیس لائن میانوالی میں  روڈ سیفٹی اور حادثات سے  بچاؤ کے حوالے سے سیمینار

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) پولیس لائن میانوالی میں روڈ سیفٹی اور حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا۔

شفیع اﷲ خان ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی کی زیرِ نگرانی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے لیکچرز دیئے گئے جس میں نئے بھرتی شدہ کنسٹیبلان کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آپکا ٹریفک قوانین سے اور ٹریفک سائینز سے آگاہ رہنا نہایت ضروری ہے جب تک آپکو قوانین اور سائینز سے آگاہی نہیں ہوگی آپ شہریوں کی رہنما نہیں کر سکتے ۔ حاضرین کو پروجیکٹر کے ذریعے ٹریفک سائینز کے بارے میں بریف کیا گیا۔ سیمینار کے اختتام پر ٹریفک افسران کے سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں