ٹماٹر، لیموں 20 روپے کلو مہنگے: لہسن 500، ادرک 800 روپے تک فروخت

ٹماٹر، لیموں 20 روپے کلو مہنگے: لہسن 500، ادرک 800 روپے تک فروخت

لاہور(کامرس رپورٹر سے)عید الاضحی سے قبل سبزی مارکیٹ میں آنے والی مہنگائی کی لہر ابھی تک جاری ہے۔ ٹماٹر 20 روپے فی کلو مزید مہنگا ہوگیا۔ پیاز، آلو بھی سستے نہیں ہوئے۔

ٹماٹر کا سرکاری نرخ 145 روپے کلو مقرر کیا گیا مگر مارکیٹ میں 180 روپے کلو تک پہنچ گیا۔پیاز کا ریٹ 110 روپے کلو مقرر کیا گیا، مارکیٹ میں 130 روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا۔آلو کے سرکاری نرخ 80 روپے کلو مقرر کئے گئے ،100 روپے کلو فروخت ہوا۔لیموں دیسی کا سرکاری نرخ 20 روپے اضافے سے 295 روپے کلو مقرر ہوا جبکہ مارکیٹ میں لیموں 500روپے کلو تک فروخت ہوا۔بند گوبھی 80 اور پھول گوبھی 180 روپے کلو فروخت کی گئی ۔لہسن 500 اور ادرک 800 روپے کلو تک پہنچ گئے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ دکانداروں کے من مانے نرخ ہیں،کوئی پرسان حال نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں