حافظ آباد:عید الاضحی پر مہنگائی کا طوفان ، شہری پر یشان

حافظ آباد:عید الاضحی پر مہنگائی کا طوفان ، شہری پر یشان

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا) حافظ آباد میں عید قربان قریب آتے ہی سبز مصالحہ جات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں جبکہ مصنوعی مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کر پریشان کرکے رکھ دیا۔

حافظ آباد میں چار روز قبل ٹماٹر 60 روپے کلو میں فروخت ہورہاتھا جو عید کے قریب آتے ہی 250 روپے کلو میں فروخت کیا جارہاہے جبکہ اسی طرح سبز مرچ جو ڈیڑ ھ سوروپے کلو میں فروخت ہورہی تھی اسکی قیمت بھی بڑھ کر اڑھائی سو روپے کلو تک پہنچ چکی ہے ۔علاو ہ ازیں اڑھائی تین سوروپے کلو میں فروخت ہونے والے لیموں کی قیمت 700روپے تک کردی گئی ہے جبکہ 60 روپے کلو میں فروخت ہونے والا آلو ڈیڑھ سو روپے کلو میں فروخت کیا جارہاہے اسی طرح دیگر سبزیوں اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں کو راتوں رات پر لگنے پر شہریوں نے سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے ضلعی انتظامیہ کی ناکامی اور غفلت قراردیا ہے اور کہا ہے کہ پرائس کنٹرو ل کمیٹیوں کی کارکردگی صرف دفتر ریکارڈ تک محدود ہے جبکہ عوام دن بدن مہنگائی کی چکی میں پسنے لگے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں