علی پور چٹھہ:نقب زن 22تولے سونا،5 لاکھ روپے لے گئے

علی پور چٹھہ:نقب زن 22تولے سونا،5 لاکھ روپے لے گئے

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پور چٹھہ ڈکیتوں چوروں نقب زنوں کے نرغے میں آ گیا ۔محمد شریف کے گھر سے نقب زن 22تولے سونا،5 لاکھ نقدی، موبائل لے گئے ۔میاں بیوی سے نقدی،قصاب سے موٹرسا ئیکل اور موبا ئل چھین لیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ عرصہ دراز سے ڈکیتوں چوروں، راہزنوں اور نقب زنوں کے رحم کرم پر ہے ۔ گزشتہ رات علی پورچٹھہ کے محلہ پرانی سبزی منڈی کے چودھری محمد شریف کے اہل خانہ عزیزوں کو ملنے گئے تھے کہ چور تالے توڑ کر گھر میں داخل ہو گئے ۔ دراز اور سیف الماری توڑ کر 2 بہوؤں اور بیٹی کے 22 تولے طلائی زیوارات، 5 لاکھ روپے نقدی، موبا ئل فون اور دیگر سامان لے گئے ہیں۔کوٹ ہرا پولیس چیک پوسٹ کے قریب عامر شہزاد اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ علی پور چٹھہ آرہاتھا کہ ناکہ زن ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر 20ہزار نقد، موبائل فون چھین لیا۔رحمت پیلس کے قریب ڈاکوؤں نے قصاب وقار احمد سے اسلحہ کے زور پر موٹرسا ئیکل اور موبا ئل فون چھین لیا ۔ علاقہ کی سڑکیں غیر محفوظ ہو کر رہ گئی ہیں پولیس کی کارکردگی صفر ہے ۔علی پورچٹھہ کے عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے لااینڈ آرڈر کی بگڑ تی صورتحال پر نوٹس لینے پر زور دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں