عید اجتماعات،2ہزار پولیس اہلکار اور کمانڈوز ڈیوٹی دینگے

عید اجتماعات،2ہزار پولیس اہلکار اور کمانڈوز ڈیوٹی دینگے

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)عید الاضحی کے موقع پر پولیس نے ضلع بھر میں مساجد، امام بارگاہوں، عید گاہوں اور کھلی جگہ پر عید کی نماز کے موقع پر شہریوں کے تحفظ کیلئے موثر سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ۔۔۔

 ضلع بھر کی 1114 مساجد، امام بارگاہوں اور عید اجتماعات پر 2 ہزار سے زائد افسروں اور جوانوں کے علاوہ الیٹ کمانڈوز بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ،نماز عید کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 1140میٹل ڈیٹیکٹرز ، 11واک تھرو گیٹس بھی استعمال کئے جائیں گے ، ضلع بھر کی 11 مویشی منڈیوں کو سکیورٹی دینے کے لیے 300 سے زائد افسر و اہلکار سر انجام دے رہے ہیں۔ عید کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔عید کے ایام میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہے ۔ اس حوالے سے سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم کا کہنا تھا کہ ڈویژنل ایس پیز عید تعطیلات کے دوران پارکوں، تفریحی مقامات کی سکیورٹی کے انتظامات کو خود مانیٹر کریں۔ نماز عید کے لیے تمام مساجد اور کھلے مقامات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں