یو سی 1محلہ امیر پارک میں سیوریج سسٹم ٹھیک نہ ہو سکا

 یو سی 1محلہ امیر پارک میں سیوریج سسٹم ٹھیک نہ ہو سکا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)یونین کونسل نمبر1 محلہ امیر پارک میں بازار میں سیوریج سسٹم کامسئلہ حل نہ ہوسکا۔۔۔

عید الاضحی کی آمد پر صفائی وستھرائی کے کوئی انتظامات نہ کئے جاسکے قربانی کے جانوروں کے گوبر اورکوڑاکرکٹ کواٹھانے کیلئے کوئی عوامی شکایت کاحل نہیں کیا گیامحکمہ واسا نے سیوریج لائنوں کی صفائی نہیں کی جس کی وجہ سے نالیاں بنداورگٹرابلتے رہے جبکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کاعملہ بھی غائب رہاعلاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کسی بھی تہوار کے موقع پر حلقہ کونظر انداز کیا جاتا ہے جامع مسجدگلزارحبیب کے گردونواح سیوریج لائنیں بند اورکوڑاکرکٹ کے ڈھیر رہتے سیوریج کاگنداپانی نکاس کرنے کیلئے واسا کومشینری دینی چاہئے تاکہ عید الاضحی کی چھٹیوں میں مکینوں کو مشکلات نہ رہے گندے پانی اورکوڑا کرکٹ سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں