کسان کا نقصان برداشت نہیں کرینگے :فلور ملز مالکان

کسان کا نقصان برداشت نہیں کرینگے :فلور ملز مالکان

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار ) گجرات فلور ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر محمد نواز بٹ کی صدارت میں جمخانہ کلب میں ہوا جس میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے مسائل اور دیگر امور زیر بحث آئے ۔

 آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب ریجن کے چیئرمین چودھری افتخار احمد مٹو نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ویٹ پرچیز پالیسی زیربحث آئی۔ صدر نواز بٹ نے کہا کہ ہم چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن افتخار احمد مٹو کا شکریہ اد اکرتے ہیں کہ انہوں نے گجرات کے مسائل کو پنجاب اور ملکی سطح پر اجاگر کیا۔ انشاء اﷲ ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جو فیصلہ ہوا ہے جس طرح سندھ، بلوچستان، سرحد ، کے پی کے 102 کلو بوری باردانہ خرید رہے ہیں۔ آج سے ہم ان کی تقلید کرتے ہوئے خریداری کریں گے ۔ پنجاب کی اکثر مارکیٹوں میں ہمارے بروکر ، ڈیلر پہلے ہی ذمہ داروں سے 102 کلو کی بوری خرید رہے ہیں لیکن ہم ان کو گندم باردانہ کی ان لوڈنگ کی قیمت ادا کریں گے ، ہم کسی طرح بھی کسان کا نقصان برداشت نہیں کریں گے ۔ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ ہم کسان کو بروکر اور ڈیلر کے ہاتھوں خوار نہیں ہونے دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں