عیدالاضحی کے موقع پر بھی اشیا خورونوش کی قیمتیں کنٹرول نہ ہوسکیں

عیدالاضحی کے  موقع  پر  بھی  اشیا  خورونوش  کی  قیمتیں  کنٹرول  نہ  ہوسکیں

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ عیدالاضحی کے موقع پر بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔

سبز اور خشک مصالحہ جات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے نے شہریوں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے ۔اوپن مارکیٹ میں بکنے والی روز مرہ اشیاء کی قیمتوں کے مطابق لہسن 400روپے ، ہری مرچ 250 روپے کلو، ادرک 800 روپے کلو ، لیموں 700 روپے کلو ، ٹماٹر 250 روپے کلو، پیاز 120 روپے کلو، سبز دھنیا 500 روپے کلو، میں فروخت ہوتے رہے ، اس طرح سرخ مرچ 650 روپے کلو، کالی مرچ 2800 روپے کلو، گرم مصالحہ 2400 روپے کلو، ہلدی 700 روپے کلو اور نمک 30 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے ۔ گوجرانوالہ میں عید سے ایک روز قبل مہنگائی کے طوفان سے شہریوں کو بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ ناکام نظر آرہی ہے جبکہ شہری مہنگے داموں اشیائے خوردونوش خریدنے پر مجبور ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئی تہوار ہو منافع خور لوٹ مار کرتے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں