گجرات:گھر یلو جھگڑے پر فائرنگ سے بیٹا قتل ،ملزم گرفتار

 گجرات:گھر یلو جھگڑے پر فائرنگ سے بیٹا قتل ،ملزم گرفتار

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )پولیس تھانہ ٹانڈہ نے معمولی تکرار پر بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا باپ گرفتار کرلیا ۔گزشتہ رات تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ بڑیلہ شریف میں باپ نے بیٹے غلام زکریا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سرکل ملک عدنان اور ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ راجہ احسان اﷲ پولیس نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کے ذریعے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کئے گئے اور ابتدائی تفتیش کے بعد مقتول کی بیوی فوزیہ تبسم کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ جس نے پولیس کو بتایا کہ اس کا سسر (قاتل) اکثر گھر میں لڑائی جھگڑا کرتا رہتا جسے مقتول نے منع کیا تو وہ طیش میں آگیا اور فائرنگ کرکے غلام زکریا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ڈ ی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے قاتل کی جلد گرفتاری کیلئے ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے چند گھنٹو ں کے اندر ملزم محمد اسلم کو آلہ قتل بندوق 12بور سمیت گرفتار کرلیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں