جانوروں کو ذبح کرنیوالے 245 اناڑی قصاب زخمی

جانوروں کو ذبح کرنیوالے 245 اناڑی قصاب زخمی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)عید الاضحی کے دوران قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے والے 245 اناڑی قصاب زخمی ہوگئے۔

ہاتھ ،پاؤں،بازواور پیٹ زخمی ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج رہے جبکہ مختلف اقسام کے چٹ پٹے مصالحہ دار کھانے اور بسیار خوری پربھی 450 سے زائد مرد وخواتین اور بچے بیمار ہوئے ،گیسٹرو ،پیٹ کے امراض کاشکار رہے ،عید الاضحی کے دوران گوشت ،چٹ پٹے کھانے کھانے سے سب سے زیادہ تعداد بوڑھے افراد،مختلف امراض کے شکارمریض اوربچے متاثر ہوئے جبکہ خواتین بھی بدپرہیزی کا شکار ہوکر ہسپتالوں میں زیر علاج رہیں، عید کے تینوں ایام میں ہسپتالوں کے ایمرجنسی شعبہ میں بیڈز کی تعداد کم پڑگئی، بد پرہیزی اور مصالحہ دار گوشت ،باربی کیو اوردیگر اقسام کے کھانا کھانے سے ہسپتالوں اور پرائیویٹ کلینکوں میں مریضوں کا رش رہا جبکہ عطائیوں کی بھی چاندی رہی۔ ڈینٹل ڈاکٹرز نے بھی اپنے کلینک کھول د ئیے اور بھاری فیسیں بٹورتے رہے ، گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تین دنوں کے دوران سینکڑوں مرد خواتین اور بوڑھے مریض مختلف امراض اورفوڈ پوائزنگ کا شکار ہوکر ہسپتال پہنچتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں