کامونکے :بھتہ نہ دینے پر فائرنگ سے چکن فروش زخمی

کامونکے :بھتہ نہ دینے پر فائرنگ سے چکن فروش زخمی

کامونکے (نامہ نگار )معمولی تنازع پر 2 افراد نے کار سوار فیملی کو روک کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔

کوٹلی مقبرہ کے فرحان اور وقاص وغیرہ میں تنازع چل رہا ہے ۔گزشتہ روز فرحان اپنی بیوی سائرہ،بھاوج نورین اور بچوں کے ہمراہ کار پر نارنگ منڈی سے واپس آرہا تھا کہ موضع شادی متہ کے قریب گھات لگائے وقاص اور عقیل نے گاڑی روک کر فائرنگ کرکے فرحان کو شدید زخمی کردیا۔ دوسرے واقعہ میں 50 ہزارروپے بھتہ نہ دینے پر صفدر عرف وکی نے آدھورائے روڈ کے چکن فروش صفدر علی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔واہنڈو اور ایمن آباد پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں