وزیر بلدیات کا مختلف علاقوں کا دورہ ، صفائی کا جائزہ

وزیر بلدیات کا مختلف علاقوں کا دورہ ، صفائی کا جائزہ

سیالکوٹ ،گوجرانوالہ ، گجرات ، وزیر آ باد (نامہ نگار ،نمائند گان دنیا)صو بائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے عید الاضحی کے موقع پر گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن کے مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔

سمبڑیال اور سیالکوٹ میں کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر ، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزیر بلدیات نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کے گجرات میں رام طلائی چوک، جی ٹی ایس چوک، فوارہ چوک، کورٹ روڈ اور ڈمپنگ سائٹس کا دورہ کیا اور عید الاضحی کے موقع پر جاری صفائی آپریشن، آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے تمام تر انتظامات بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر بلدیات وزیرآباد بھی پہنچے ،وزیر آباد میونسپل کمیٹی کی جانب سے حکومتی بینرز آویزاں نہ کرنے اور اس بارے خاطر خواہ وضاحت نہ کرنے پر چیف آفیسر بلدیہ گلریز افضل وڑائچ و سینٹری انسپکٹر ڈاکٹر نثارکو معطل کر دیا۔صوبائی وزیر عید کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر بلدیہ حکام پر برس پڑے ۔شہریوں نے عید پر صفائی کے انتظامات کوبہتر قرار دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں