شبیر احمد کوٹلہ کی سینئر نائب صدر مسلم لیگ الحاج امجد فاروق سے ملاقات

شبیر احمد کوٹلہ کی سینئر نائب صدر مسلم  لیگ الحاج امجد فاروق سے ملاقات

گجرات (نامہ نگار )سابق ایم پی اے ممتاز مسلم لیگی رہنما شبیر احمد کوٹلہ نے سینئر نائب صدر مسلم لیگ الحاج امجد فاروق سے ملاقات کی ،ملکی اور گجرات کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عام اقدامات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ الحا ج امجد فاروق نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انڈسٹری کی ترقی کیلئے سب سے بڑا قدم اٹھایا ہے اور بجلی کے ریٹ پر جو 25 فیصد کمی ہے اس سے صنعتی انقلاب آئے گا ،ریٹ میں کمی ہونے سے بجلی کی چوری میں بھی کمی ہو گی۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں