لالہ موسیٰ:بدہوکالس کو ماڈل ویلیج بنانے کیلئے 9کروڑ منظور

لالہ موسیٰ:بدہوکالس کو ماڈل ویلیج بنانے کیلئے 9کروڑ منظور

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )تحصیل کھاریاں کے گاؤں بدہوکالس کے ڈی جی ریونیو پنجاب فوادعامر کااپنے گاؤں کو ماڈل ویلیج بنانے کاخواب۔

،پنجاب حکومت کے بجٹ میں9کروڑ منظور کرالئے ،گاؤں کے درمیان گندے پانی کاتالاب ختم کرکے انڈرگراؤنڈ سیوریج پائپ لائن ڈال کر گاؤں کے باہر پکاتالاب بناکر اس میں گنداپانی ڈالا جائے گا،تالاب کی جگہ پر خوبصورت پارک بنایاجائے گا،بدہوکالس گاؤں میں قدیمی گندے پانی کاتالاب بارش کے بعد بھرجانے سے گلیوں اور گھروں میں داخل ہوجاتاہے ،گندے پانی کے تالاب میں مچھروں،مکھیوں اور دیگر زہریلے حشرات الارض سے عوام بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں ڈائریکٹرجنرل ریونیوپاکستان پنجاب چوہدری فوادعامرنے اپنے گاؤں کے باسیوں کی پریشانی کو محسوس کرتے ہوئے اور اپنی مٹی سے وفاکاثبوت دیتے پنجاب حکومت کے سالانہ بجٹ میں9کروڑ روپے منظور کرالئے ،مختص فنڈزسے گاؤں کی مین سرکاری گلی (مسجدوالی گلی) کے راستے سیوریج پائپ لائن ڈال کر گاؤں کے باہر 2کینال کے 20فٹ گہرے کنکریٹڈ تالاب میں گاؤں کاگنداپانی ڈالا جائے گاجہاں سے اس پانی سے کسان اپنی فصلوں کو سیراب کرسکیں گے ،اہل دیہہ نے ڈی جی ریونیو پنجاب فوادعامر کے اس منصوبے پر ان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم فوادعامر اور ان کے خاندان کے مشکور رہیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں