حافظ آباد :ایم سی سینٹری ورکرز کے اعزا ز میں تقریب

 حافظ آباد :ایم سی سینٹری ورکرز کے اعزا ز میں تقریب

حافظ آباد(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشاد نے کہا ہے کہ عید کے موقع پرمیونسپل کمیٹیوں اور۔

 ضلع کونسل کے سینٹری ورکرز اور دیگر سٹاف نے جس جانفشانی اور محنت سے دن رات ایک کر تے ہوئے جانوروں کی آلائشیں اُٹھانے اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنا یا وہ قابل تعریف ہے ۔ سینٹر ی ورکرز اور دیگر سٹاف نے شدید گرمی میں کام کر تے ہوئے ضلع بھر سے جانوروں کی آلائشوں کو مناسب مقامات پر ٹھکانے لگایا اور شہری اور دیہی علاقوں کو صاف ستھراء کیا یہ بہت بڑا انقلابی اقدام ہے ۔سینٹر ی ورکرز اور دیگر سٹاف کی اسی محنت کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی حافظ آباد اور ضلع کونسل میں سینٹری ورکرز کے اعزا ز میں منعقدہ تقریب اور ان میں شیلڈ تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ تمام سینٹری ورکرز مبارکباد اور شاباش کے مستحق ہیں جن کی کوششوں سے عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کو ممکن بنایا گیا ۔ انکاکہنا تھا کہ ان سینٹری ورکرز نے شدید گرمی میں بھی آلائشیں اُٹھائی اورصفائی ستھرائی کو بہتر بنایا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں