پٹرول،گیس ری فلنگ کرنیوالے 6 د کانداروں کے خلاف مقدمات

پٹرول،گیس ری فلنگ کرنیوالے 6  د کانداروں کے خلاف مقدمات

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بغیر لائسنس پٹرول اور گیس ری فلنگ کرنے والے 6 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

 تھانہ حاجی پورہ کے علاقوں سے پولیس نے بڑے سلنڈروں سے گیس چھوٹے سلنڈروں میں منتقل کرکے فروخت کرنے والے د کانداروں طارق محمود، عثمان اور زین علی جبکہ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر کھلا پٹرول فروخت کرنے والے د کانداروں طلحہ، منیر اور نصیر کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں