کامونکے :ناجائز اسلحہ اور چرس برآمد

کامونکے :ناجائز اسلحہ اور چرس برآمد

کامونکے (نامہ نگار )سٹی پولیس نے دوراِن گشت کسوکی روڈ کے اشرف سے پستول،ایمن آباد پولیس نے محمد ارشد سے پانچ سو چالیس گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔۔۔

علاوہ ازیں گزشتہ روزجی ٹی روڈ کا عبداللہ لیڈی پارک روڈ پر موجود تھا کہ نوسر باز اُس سے موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگیا۔دریں اثنا درویش پورہ کا محمد فہد مین بازار اور فیصل ٹاؤن کا علی حسن سبزی منڈی میں موجود تھے کہ اس دوران جیب تراش اُنکے موبائل فونز نکال کر لے گئے ۔سٹی پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں