دودھ فروشوں کی من مانی جاری،قیمتیں کنٹرول نہ ہوسکیں

دودھ فروشوں  کی  من مانی  جاری،قیمتیں  کنٹرول نہ ہوسکیں

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں انتظامیہ کے تمام تر دعووں اور کارروائیوں کے باجود دودھ اور دہی کی قیمت کنٹرول نہ ہوسکی ۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں دودھ فروشوں نے من مانی کرتے ہوئے دودھ 220روپے فی کلو جبکہ دہی 250روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر نا شروع کر دئیے ۔ پہلے صرف تین سے چار دودھ فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جن کو دیکھا دکھی دیگر دودھ فروشوں نے نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔عید سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ فروشوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں لیکن عید کی چھٹیوں اور اب دوبارہ دودھ فروشوں نے قیمت میں اضافہ کر دیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جو ریٹ لسٹ جاری کی گئی ہے اس کے مطابق دودھ کی قیمت 170روپے فی لیٹر ہے جبکہ دہی کی 180روپے فی کلو گرام ہے لیکن گوجرانوالہ میں کسی بھی جگہ اس ریٹ پر دودھ اور دہی فروخت نہیں ہو رہا۔وحدت کالونی ،پیپلز کالونی ،سیٹلائٹ ٹائون ،باغبانپورہ ،ماڈل ٹاؤن ،فتو منڈٖ ،گرجاکھ کے علاقوں میں دکاندار کھلے عام مہنگا دودھ فروخت کر رہے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں