لدھیوالہ: 3 افراد کا قتل ،ملزموں کی رشتہ دارخواتین گرفتار

لدھیوالہ: 3 افراد کا قتل ،ملزموں کی رشتہ دارخواتین گرفتار

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )عید کے روز منڈیالہ میر شکاراں میں خون کی ہولی کھیلتے 3 افراد کو قتل اور7کو زخمی کرنیوالے ملزموں کی 3 رشتہ دار خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تھانہ لدھیوالہ کے علاقے منڈیالہ میر شکاراں میں عید کے روز خون کی ہولی کھیلنے والے علی مہل اور اس کے ساتھی گرفتار نہ ہو سکے تا ہم لدھیوالہ پولیس نے ملزم بسام کی ماں، علی مہل کی پھوپھی سمیت 3 خواتین کو حراست میں لے لیا ۔ دوسری جانب اہل دیہہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ملزموں کی جانب سے سارے گاؤں کی اینٹ سے اینٹ بجانے جیسے سنگین نتائج کے پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے گاؤں میں خوف کی فضا ہے اور لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے ڈر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ انسپکٹر فدا حسین چیمہ کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں اہل دیہہ کی حفاظت کیلئے پولیس کی نفری تعینات ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں