راہوالی:علامہ حنیف چشتی ؒ کا چہلم قرآن اور نعت خوانی کا اہتمام

راہوالی:علامہ حنیف چشتی ؒ کا چہلم قرآن اور نعت خوانی کا اہتمام

راہوالی (نامہ نگار)جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القرآن راہوالی و جامعہ مسجد گلزار مدینہ کے بانی و مہتمم اعلیٰ جماعت اہلسنت کے سابق صوبائی نائب امیر علامہ حنیف چشتی ؒ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے چہلم کا ختم ،قرآن خوانی اور نعت خوانی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

مذہبی سکالر پروفیسر سعید احمد چشتی، پروفیسر شبیر حسین چشتی ، علامہ عبدالحمید چشتی، علامہ عطا المصطفی جمیل، حافظ ضیا المرتضیٰ چشتی، حافظ زین العابدین چشتی، فاروق چشتی، قاری امین چشتی اورعقیدت مندوں غلام سرور وڑائچ، خالد پرویز بلو بٹ، سرور انصاری و دیگر نے مزار پر پھول چڑھائے اور دعا کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں