راہوالی:سکول سے پنکھے اور پانی والی موٹر چوری

راہوالی:سکول سے پنکھے  اور پانی والی موٹر چوری

راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا ) سکول سے بجلی کی موٹر، 4 پنکھے اور فضل سنٹر سے موٹر سائیکل رکشہ چوری ہو گیا۔

نامعلوم چور رات کے وقت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی گرل توڑ کر پنکھے ، ٹیوب ویل والے کمرے کا تالا توڑ کر 15ہارس پاور کی موٹر مالیت ایک لاکھ 20ہزار روپے لے گئے ، دوسری واردات میں معافی والا کا نصیر احمد رات 8بجے سواری لے کر فضل سنٹر آیا اور رکشہ کھڑ ا کرکے بازار کے اندر چلا گیا، تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل رکشہ غائب تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں