ڈسکہ:ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ، نوجوان شدید زخمی

ڈسکہ:ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ، نوجوان شدید زخمی

ڈسکہ ، ہیڈ بمبانوالہ ،منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)دو ڈاکوؤں نے دو دوستوں سے رقم چھین لی ،مزاحمت پر ایک کو گولی مار کر شدیدزخمی کردیا۔

 ڈسکہ کا بلال ہمراہ دوست زاہد جارہے تھے کہ انہیں دو ڈاکوؤں نے روک لیا اورا ن سے 28ہزا رروپے چھین لئے ، انہوں نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤ ں نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں بلال گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں