معیشت کی بحالی،بہتر اکانومی حکومت کی ترجیح:وقار چیمہ

 معیشت کی بحالی،بہتر اکانومی  حکومت کی ترجیح:وقار چیمہ

وزیرآباد(نا مہ نگار)سیاسی شخصیت میاں شہباز احمد کی ایم پی اے وقار احمد چیمہ سے ملاقات،علاقہ کے مسائل بارے آگاہ کیا۔

اس موقع پر افتخار احمد بٹ ودیگر بھی موجودتھے ۔وقار احمد چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے حکومت تشکیل دیتے ہی ملکی مسائل کے حل کی راہ ہموار کی اور عوام کوریلیف فراہمی کی نئی مثال رقم کی ہے ، مشکل حالات ضرور ہیں مہنگائی بہت زیادہ ہے مگر حکومت کی اوّلین ترجیح معیشت کی بحالی اور اکانومی درست کرنا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف ملکی معاشی استحکام کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں