سیالکوٹ :پابندی کے باوجود شہری نہر میں نہاتے رہے

سیالکوٹ :پابندی کے باوجود شہری نہر میں نہاتے رہے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پولیس کی زیر سرپرستی دفعہ 144 کی خلاف ورزی، ہیڈ بمبانوالہ میں شہری نہر میں نہاتے رہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے چند روز قبل نہروں ،ندی نالوں میں دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے ۔

معززین علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ بمبانوالہ پولیس کے محرر محمد ریاض، سب انسپکٹر عابد محمو د وڑائچ اور موٹرسائیکل سکواڈ شہریوں سے فی کس 200روپے وصول کرکے نہر بمبانوالہ میں نہانے کی اجازت دے رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں گرمی کی شدت دور کرنے کیلئے نہروں میں نہانے والے متعدد شہری ڈوب کر جاں بحق ہوچکے ہیں لیکن بمبانوالہ پولیس اپنی نگرانی میں شہریوں سے پیسے لیکر سرعام نہانے دے رہی ہے ۔ شہریوں نے ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ نہروں میں نہانے پر پابندی پر عملدر آمد کرایا جائے اور شہریوں سے پیسے لیکر بمبانوالہ نہر میں نہانے والوں پولیس ملازمین کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں