سوشل میڈیا پر زیادہ تر مواد جھوٹ ہے ،وزیراعلیٰ

سوشل میڈیا پر زیادہ تر  مواد جھوٹ ہے ،وزیراعلیٰ

کراچی(این این آئی)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے خبروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ خبر کامقصد سچائی کا انتخاب ہے جو خود نیوز انڈسٹری سے وابستہ افراد کے لیے ایک آواز ہے ۔

سچ سچ ہوتا ہے اور اسے پوری سچائی اور ایمانداری کے ساتھ پیش کرنا چاہیے لیکن اگر اس میں جھوٹ یا مبالغہ آرائی کا ایک لفظ بھی شامل کیا جائے تو اس کی حرمت داغدار ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کی اس دنیا میں جہاں ہر کسی کے پاس آواز اٹھانے کے لیے طاقت ور آلہ موجود ہے لیکن افسوس، اس میں دکھایا جانے والا زیادہ تر مواد جھوٹ اور افواہوں پر مشتمل ہے ۔ پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر سچ اور جھوٹ کی لڑائی میں حق کی آواز بن کر ابھریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں