ڈی سی کی زیر صدارت بنیادی اعشاریوں کا جائزہ اجلاس

ڈی سی کی زیر صدارت بنیادی اعشاریوں کا جائزہ اجلاس

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی، کنوینئر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی/ ایم پی اے عمران خالد بٹ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وضع کردہ بنیادی اعشاریوں کے پی آئیز کا جائزہ اجلاس میں پرائس کنٹرول۔۔۔

 ستھرا پنجاب، ضلع کے تمام محکموں کی کارکردگی، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام اور دیگر تمام پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔محکمہ جات کی کارکردگی کے مطابق (ایجوکیشن، کالجز، ایم سی کامونکی، سول ڈیفنس، ہائی وے ہیلتھ اتھارٹی، جی ڈبلیو ایم سی، ضلع کونسل ، میونسپل کارپوریشن، واسا، پی ایچ اے ، میونسپل کمیٹی وزیر آباد) اور دیگر میں 503 شکایات درج کروائی گئیں جس میں سے 495 درخواستوں کو حل کردیا گیا اور 8 ضروری کارروائی کے بعد حل کر دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ جن افسران کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مطلوبہ ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں