اسرائیل کے ساتھیوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں:طاہر اشرفی

اسرائیل کے ساتھیوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں:طاہر اشرفی

لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر اقوام عالم کے سامنے اچھا مقدمہ لڑا، ملک میں آئینی عدالت کا قیام ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل کونسل کے اجلاس میں کشمیر اور فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے اقوام عالم کے سامنے بہترین انداز میں مقدمہ لڑا،خطاب جراتمند انہ تھا، دنیا بھر کے 56 اسلامی ممالک میں سے 36 ملکوں نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا ہے جبکہ پاکستان و سعودی عرب دو ایسے ملک ہیں جن کے اسرائیل سے تعلقات نہیں ہیں۔ اسلام آباد میں اقلیتوں کے حقوق و توہین مذہب کے مقدمات و قانون پر مذہبی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس بلا رہے ہیں، اسرائیل کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں