صارفین کے مسائل حل کرنے کیلئے شکایت سنٹر آن لائن کردیئے ،بابر گجر

صارفین کے مسائل حل کرنے کیلئے شکایت سنٹر آن لائن کردیئے ،بابر گجر

ملتان (خصوصی رپورٹر) ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو میاں چنوں ڈویژن بابر علی گجر نے کہا ہے کہ صارفین کے مسائل کے حل کے لئے سب ڈویژنل شکایات سنٹر آن لائن کردئیے گئے ہیں ۔

دفاتر میں واک اِن اور کھلی کچہریوں میں موصول ہونے والی تمام شکایات سی سی ایم ایس پرآن لائن درج کی جارہی ہیں تاکہ شکایات درج کرنے والے صارفین کو اپنی کمپلینٹ کے ازالے کی معلومات سے آگاہی حاصل ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رات کے اوقات میں اچانک عبدالحکیم سب ڈویژن کے سب ڈویژنل شکایات سنٹر کے دورے کے موقع پر کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں